چاہ بہار پورٹ میں ایک دن سے کم وقت میں 5500 ٹن لوہے کی کھیپ خالی کرادی گئی

چاہ بہار پورٹ میں ایک دن سے کم وقت میں  5500 ٹن لوہے کی کھیپ خالی کرادی گئی
کوریا سے براہ راست رولڈ آئرن کا مال بردار Ocean Master نامی بحری جہاز چابہار پورٹ پہنچ گیا اور ایک دن سے کم وقت میں تمام کھیپ جہاز سے اتاردی گئی

صوبہ سیستان  و بلوچستان کے ادارہ برائے بندرگاہیں  اور جہازرانی   کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، مذکورہ ادارے کے پورٹس اور اکانومی  امور کے ڈپٹی  نے  کہا:

 پانچ ہزار پانچ سو ٹن   لوہے کے سامان کی دوسری کھیپ  Ocean Master  نامی بحری جہاز  کے ذریعہ مورخہ 2018/01/21  کو جنوبی کوریا سے براہ راست بندرگاہ  چابہار میں داخل ہوئی اور جہاز کے لنگر انداز ہوتے ہی، سامان اتارنے کا عمل شروع ہو گیا۔

یاد رہے کہ بحری جہاز سے سامان اتارنے کا عمل محض 17 گھنٹوں  کی قلیل مدت میں انجام پایا۔ لوہے کے سامان کی یہ کھیپ صوبے میں موجود  فیکٹریوں کے زیر استعمال خام مال پر مشتمل ہے جو مارکیٹینگ اور سامان تجارت کرنے کے مالکان کو اعتماد میں لینے  کے بعد،  دیگر بندرگاہوں کے بجائے بندرگاہ چابہار کو لوہے کے سامان کی اس کھیپ کی آخری منزل کے طور پر منتخب کیا گیا۔ سامان تجارت اور خام مال کی براہ راست نقل و حمل سے روزگار کے مواقعے میں اضافے کے علاوہ ، پیداواری اشیاء کی حتمی  قیمت  (فائنل پرائس)اور نقل و حمل کے اخراجات میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا: سامان تجارت کے مالکان کی خاطر خواہ اور تسلی بخش خدمات انجام دینے  کے بعد، آئندہ چند دنوں میں لوہے کے سامان کی تیسری کھیپ بندرگاہ چابہار  میں داخل ہوگی۔ اس سے پہلے روان سال  کے آذر ماہ(دسمبر کے لگ بھگ) میں Carbon Harmonyنامی بحری جہاز لوہے کے سامان پر مشتمل پہلی کھیپ لے کر جنوبی کوریا سے بندرگاہ چابہار پہنچا تھا۔

رول آهن2

Jan 24, 2018 09:44

نظرات بینندگان


کریکٹر بایاں: 500
تبصرہ کی ضرورت ہے