چوبیس
گھنٹوں پر مشتمل ایک آپریشن کے دوران، چابہار بندرگاہ کے MRCC
میرین تلاش اور ریسکیو سینٹر کے تعاون سے عمان
سمندرکے ناخوشگوار موسم میں سیلاب کی وجہ سے فیشینگ لین انجن کے ڈوبتے ہوئے سات مچھیروں
کو نجات ملی ـ
صوبہ سیستان
و بلوچستان کے بندرگاہوں اور سیلنگ جنرل آفس کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق سید
حسن ابراہیمی (صوبہ سیستان و بلوچستان کے بندرگاہوں اور سیلنگ جنرل آفس کے میرین
اسسٹنٹ ) نے کہا : چابہار بندرگاہ کے MRCC میرین تلاش اور ریسکیو سینٹر 2018/1/21
کی تاریخ میں فیشینگ فلوٹ کی ہنگامی رپورٹ ملتے ہی جو کہ ناخوشگوار اور طوفانی موسم میں 70 میل کے فاصلے
پر 7 عملے ڈوبنے کو تھے ، تلاش اور نجات کے پروگرام پر عملی اقدام اٹھاتے ہوئے جمہوری اسلامیہ ایران کی
فوج کے سمندری فورسز کے تعاون سے 24 گھنٹوں پر مشتمل آپریشن میں ڈوبنے والے تمام عملے نجات دلا کر
چابہار بندرگاہ کی نجات دہندہ کشتی کے سپرد کردیے گئے ـ اس رپورٹ کے مطابق کشتی
کے تمام مسافر اور عملے اس آپریشن میں دوپهر 4 بجےپوری صحت کے
ساتھ اپنے گھر واپس لوٹے ـ
صوبہ سیستان
و بلوچستان کے سیلنگ اور بندرگاہوں کے جنرل آفس کے میرین تلاش اور ریسکیو سینٹر تمام
محترم سیلرز اور مچھیروں کو تجویز پیش کرتا ہے کہ
سمندر کی طرف روانگی سے پہلے موسمی معلومات اور سمندری حالات سے باخبر رہنے کے لیے
اس نمبر پر 05435321415 رابطہ کریں نیز حفاظت کے مکمل سامان اور نیویگشن جیسے جی
پی ایس ، وینڈ ریسکیو بوٹ ، ملازموں کی تعداد میں ریسکیو رینگ اور وسٹز اپنے ساتھ لائیں ـ